راولپنڈی پولیس کی منشیات فروشوں،ناجائز اسلحہ رکھنے والوںاورآتش بازی کا سامان فروخت کرنے والوں کیخلاف کارروائی ،11ملزمان گرفتار

اتوار 26 مارچ 2017 18:30

راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2017ء) راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں،ناجائز اسلحہ رکھنے والوںاورآتش بازی کا سامان فروخت کرنے والوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئی11ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔

(جاری ہے)

تھانہ ٹیکسلا پولیس نے وقاص سی2500گرام چرس، تھانہ وارث خان پولیس نے بنارس سی150گرام چرس، تھانہ گوجرخان پولیس نے ثاقب اور ندیم سے 20بوتل شراب، تھانہ وارث خان پولیس نے بلال سے 10روند پستول30بور ، نایاب سی10روند پستول30بور ، تھانہ رتہ امرال پولیس نے عاطف کو غیرقانونی طور پر پٹرول فروخت کرتے ہوئے گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 03عدد کین پٹرول 20/20لیٹر ، تھانہ گنجمنڈی پولیس نے سکندر سے 60ہوائیاں،50گولی07انار20ماچس پٹاخے، وقار سے 55ہوائیاں65گولے 11انار24ماچس پٹاخے، تھانہ ریس کورس پولیس نے عامر اور عمران سی10عدد انار برآمد کرکے ملزمان کیخلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔

متعلقہ عنوان :