کرایہ داری ایکٹ کے نام پر پولیس نے بڑے پیمانے پر دوکانداروں کی گرفتاریاں شروع کردیں

اتوار 26 مارچ 2017 18:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 مارچ2017ء) کرایہ داری ایکٹ کے نام پر پولیس نے بڑے پیمانے پر دوکانداروں کی گرفتاریاں شروع کردیں،پولیس کی جانب سے بزرگ دوکانداروں کو گریبان سے پکڑ کر گھسیٹا جارہا ہے اور ان کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کی جارہی ہیں،جبکہ مک مکاؤ کا سلسلہ ببھی جاری ہے،صورتحال کے پیش نظر مختلففف علاقوں مین کاروبار کرنے والے دوکاندار خوف میں مبتلا ہیں اور کرایہ نامہ نہ رکھنے والے دوکاندار کاروبار بند کرنے پر مجبور ہیں،دوکانداروں کے مطابق پولیس نے یہ گرفتاریوں کا سلسلہ چند روز قبل یہ کہتے ہوئے شروع کیا ہے کہ آئی جی سندھ کا یہ حکم ہے کہ جو دوکاندار کرایہ داری کا یہ فارم نہیں بھر رہے ہیں انہیں گرفتار کر کے فوری مقدمہ درج کیا جائے ،اس میں دوکانداروں کا موقف یہ ہے کہ انہیں مالکان کی جانب سے کرایہ نامہ جاری ہی نہیں کیا جارہا ہے تو وہ کہاں سے کرایہ نامہ لاکر جمع کرائیں دوکانداروں کے مطابق بہت سے مالکان کورٹ کچہری سے بچنے کے لئے کرایہ نامہ جاری نہیں کرتے ہیں،ایسی صورت میں وہ کرایہ نامہ پیش کرنے سے قاصر ہیں،دوکانداروں کے مطابق کرائے داری کا قانون رہائش گاہوں پر زیادہ لازمی ہیں،لیکن ہمیں کیوں پریشان کیا جارہا ہے یہ عمل سمجھ سے بالا تر ہے۔

متعلقہ عنوان :