وفاقی حکومت نے سوڈان میں مغوی انجینئرایاز علی جمالی کی بازیابی کیلئے کچھ نہیں کیا،رہنماء پیپلزپارٹی

اتوار 26 مارچ 2017 18:30

ٹھٹھہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 مارچ2017ء)پیپلزپارٹی ضلع ٹھٹھہ کے صدر صادق علی میمن جنرل سیکریٹری امتیازقریشی اطلاعات سیکریٹری سید محمود عالم شاھ بحاری نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے نا اہلی کا مظاہرا کرکے سوڈان میں مغوی بدین کا رہائشی انجنیئرایاز علی جمالی کی آزادی کے لیے کوئی بھی اقدام نہیں اٹھایا ہے ، وفاقی حکومت سفارتی سطع پر نوجوان کی آزادی کے لیے فوری طورپر اقدامات کرے دوسری صورت میں ضلع بھر میں وفاقی حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرے کرکے دہرنے دیے جائیں گے ، انہوں نے ان خیالات کا اظہار اتوار کو اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی ٹھٹھہ کے رہنما ؤں نے کہا ہے کہ مردم شماری مہم کے لیے نچھلی سطع پر مختلف کمیٹیاں تشکیل دی گئی جس کی نگرانی یوسی چیئرمین اور ضلع کونسل کے منتخب اراکین کریں گے ، انھوں نے کہا کہ ٹھٹھہ ضلع سے شھید ذوالفقار علی بھٹو کی برسی میں 200 سے زیادہ گاڑیوں کے قافلے گڑھی خدا بخش روانہ ہونگے ، جبکہ عوام کی شرکت کو یقینی بنانے کے لیے تحصیل سطع پر کمیٹیاں بنائی گئی ہے ، پیپلزپارٹی ٹھٹھہ کے رہنماوں نے یوسی مکلی ، گجواور گل منڈا میں مختلف برادریوں سے فاتحہ خوانی کی ،