کرپشن کرنے والے چوہدری نثار سے خوفزدہ ہیں، چوہدری نثار ملک کے وزیر داخلہ ہیں اور ان کی سچائی دیانت اور کردار پر سوال اٹھانے سے پہلے گریبان میں جھانکیں،شرجیل میمن شور مچا کر اپنی چوری اور کرپشن نہیں چھپا سکتے، شرجیل میمن لوگوں کی لوٹی ہوئی دولت کا جواب دیں اور قوم کی لوٹی ہوئی دولت واپس کریں

وزیرمملکت اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب کا بیان

اتوار 26 مارچ 2017 18:30

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2017ء) وزیرمملکت برائے اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ کرپشن کرنے والے چوہدری نثار سے خوفزدہ ہیں، چوہدری نثار ملک کے وزیر داخلہ ہیں اور ان کی سچائی دیانت اور کردار پر سوال اٹھانے سے پہلے گریبان میں جھانکیں،شرجیل میمن شور مچا کر اپنی چوری اور کرپشن نہیں چھپا سکتے، شرجیل میمن لوگوں کی لوٹی ہوئی دولت کا جواب دیں اور قوم کی لوٹی ہوئی دولت واپس کریں۔

اتوار کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہ کرپشن کرنے والے چوہدری نثار سے خوفزدہ ہیں ،شرجیل میمن صاحب آپ اپنی چوری اور کرپشن کو چھپانے کے لیے شور کیوں مچا رہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ چوہدری نثار پاکستان کے وزیر داخلہ ہیں اور ان کی سچائی دیانت اور کردار پر سوال اٹھانے سے پہلے گریبان میں جھانکیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ شرجیل میمن صاحب شور مچا کر اپنی چوری اور کرپشن نہیں چھپا سکتے ،چوہدری نثار پر پاکستانی قوم نے اعتماد کر کے وزیر داخلہ بنایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شرجیل میمن صاحب قوم کو جواب دیں چوری اور کرپشن کیوں کی ،چوہدری نثار وہ نام ہے جو وزیراعظم کے وژن کے مطابق پاکستان کو دہشت گردی سے پاک کر رہے ہیں ۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ چوہدری نثار وہ ہیں جو آپ کی پچھلے دور کی کرپشن کا گند صاف کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ شرجیل میمن صاحب آپ جتنا شور مچا لیں آپ چوہدری نثار کے احتساب سے نہیں بچ سکتے، جواب تو دینا ہو گا،شرجیل میمن صاحب لوگوں کی لوٹی ہوئی دولت کا جواب دیں اور قوم کی لوٹی ہوئی دولت واپس کریں۔