گستاخانہ موادکامعاملہ:ایف آئی اے نے3ملزمان سے باقاعدہ انکوائری شروع کردی

تینوں ملزمان کامزیدانکوائری کیلئے انسداددہشتگردی عدالت سے7روزہ جسمانی ریمانڈطلب،گرفتارملزمان میں پچھلے سال لاپتاہونیوالے بلاگرزشامل نہیں ہیں،ذرائع

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 26 مارچ 2017 18:22

گستاخانہ موادکامعاملہ:ایف آئی اے نے3ملزمان سے باقاعدہ انکوائری شروع ..
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔26مارچ2017ء): وفاقی تحقیقاتی ادارے نے سوشل میڈیاپرتوہین آمیز موادنشرکرنے کے الزام میں3ملزمان سے باقاعدہ انکوائری شروع کردی ہے،جبکہ ان افرادمیں پچھلے سال لاپتاہونیوالے بلاگرزشامل نہیں ہیں۔ذرائع کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کی ہدایت پروفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے ایف آئی اے کوسوشل میڈیاپرتوہین آمیزموادنشرکرنیوالوں کیخلاف ایکشن لینے کے احکامات جاری کیے تھے۔

جس پرایف آئی نے سوشل میڈیاپرتوہین آمیزموادنشرکرنے کے الزام میں 17مشتبہ افرادکوحراست میں لیا۔جن سے باقاعدہ انکوائری کی گئی۔تاہم ایف آئی اے نے ان افرادمیں صرف تین افرادکومزیدتفتیش کیلئے اپنی حراست میں رکھا ہواہے۔جبکہ باقی تمام افرادکوابتدائی انکوائری کے بعد رہاکردیاگیاہے۔

(جاری ہے)

ایف آئی اے نے سوشل میڈیاپرگستاخانہ موادجاری کرنے والے گرفتارتینوں ملزمان کے بارے میں تمام معلومات صیغہ رازمیں رکھی ہوئی ہیں تاکہ ملزمان کے خاندان کوتحفظ فراہم کیاجاسکے۔

ذرائع کاکہناہے کہ ایف آئی اے نے تینوں ملزمان کوانسداددہشتگردی عدالت کے سامنے پیش کیا 7روزہ جسمانی ریمانڈبھی لے لیاہے۔ملزمان سے مزیدانکوائری کی جائیگی۔تاہم ذرائع کاکہناہے کہ چند ماہ قبل پراسرار طور پر لاپتہ ہونے والے، اور بازیاب ہونے والے تینوں بلاگرز کسی بھی قسم کی توہین آمیز اشاعت میں ملوث نہیں ہیں، اور نہ ہی ان سے اس بارے میں کوئی تفتیش کی جارہی ہے۔