ْحافظ آباد، پنجاب پولیس کے افسران ظاہر کر کے عوام سے لاکھوں روپے رقم بٹورنے والی2 ملزمان گرفتار

اتوار 26 مارچ 2017 18:20

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 مارچ2017ء) حافظ آباد میں حساس ادارے اور پنجاب پولیس کے افسران ظاہر کر کے عوام سے لاکھوں روپے رقم بٹورنے والے دو ملزمان کو گرفتارکرلیا گیا ۔

(جاری ہے)

فیصل آباد کے رہائشی راشد نثار نے اپنے آپ کو حساس ادارے کا میجر ظاہر کر کے تنویر اقبال نامی شہری سے ایک کار کو سودا کیا اور اس سے آٹھ لاکھ روپے بٹو لیے ،ملزم نے اسے کار کے جو کاغذات دئیے وہ جعلی نکلے،صدر پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے اسکے خلاف مقدمہ درج کر لیا ،دوسری جانب خود کو پنجاب پولیس کا سب انسپکٹر ظاہر کرنے والے نوسرباز نذر محمد کو بھی پولیس نے گرفتار کر لیا،ملزم نذر محمد نے محلہ دوست پورہ سولنگیں اعوان کی رہائشی خاتون نوراں بی بی سے اسکے بھائی کو ملازمت دلوانے کے لئے ایک لاکھ روپے بٹورے تھے ،پولیس تھانہ صدر نے ملزمان کو گرفتار کر کے انکے خلاف مقدمات درج کر لیے ہیں۔

متعلقہ عنوان :