ْشیخوپورہ ،تیزرفتار ٹرک کی موٹرسائیکل سے ٹکر،خاتون جاں بحق ،بیٹا مرجزانہ طور پر محفوظ رہا

اتوار 26 مارچ 2017 18:20

شیخوپورہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 مارچ2017ء) تھانہ سٹی فاروق آباد کے علاقہ کیوبی لنک نہر کے قریب تیزرفتار ٹرک نمبری3768ایل ای ایس سے موٹرسائیکل سوار ٹکراگئے جسکے نتیجہ میں 60سالہ خاتون جان بحق جبکہ بیٹا معجزانہ طور پر محفوظ رہا پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ٹرک ڈرائیور محمد مختار کو حراست میں لے لیا،بتایا گیا ہے کہ سجاد احمد سکنہ ڈیرہ حاجیاں اپنی والدہ منظوراں بی بی کے ہمراہ اپنی موٹر سائیکل پر سوار ہوکر اپنے رشتہ دارئوں کے گھر جارہے تھے کہ کیوبی لنک نہر پر مخالف سمت سے آنے والے تیزرفتار ٹرک سے ٹکراگئے جسکے نتیجہ میں منظوراں بی بی موقعہ پر ہی جان بحق ہوگئی جبکہ بیٹامعجزانہ طور پر محفوظ رہاپولیس نے ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالہ کردی جس کو ڈیرہ حاجیاں میں سپرد خاک کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :