شیخوپورہ، مختلف مقامات سے 2نامعلوم نعشیں برآمد

اتوار 26 مارچ 2017 18:20

شیخوپورہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 مارچ2017ء)گردونواح میں دومختلف مقامات سے دونعشیں برآمدکرلیںگئیں،تھانہ صدرمریدکے کے علاقہ سکیھم نہر سے ایک نامعلوم 42سالہ شخص کی نعش برآمد کی گئی جس پر کسی قسم کے تشددکے نقصانات نہ تھے پولیس ذرائع کے مطابق ابھی یہ بات قبل ازوقت ہے کہ نامعلوم ملنے والی نعش کا قتل ہوا ہے یا پھرڈوب کرہلاکت ہوئی ہے پوسٹمارٹم رپورٹ کے بعد ہی اصل حقائق منظرعام پر آسکیںگے،تھانہ سٹی اے ڈویژن کے علاقہ بتی چوک سے پولیس کو ایک نامعلوم35سالہ شخص نعش ملی ہے پولیس کے مطابق ملنے والی نعش بظاہرکسی نشئی کی معلوم ہوتی ہے جس کے پوسٹمارٹم کے لیے نعش کو ڈیڈ ہاوس منتقل کردیا گیا ہے تاہم ہلاکت کے اصل حقائق پوسٹمارٹم رپورٹ کے بعد ہی منظر عام پر آسکیں گے۔