اشتہاری مجرم کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مارنے والے پولیس اہلکاروں پر ملزم کے اہلخانہ نے کتے چھوڑ دیئے، 4اہلکار زخمی

اتوار 26 مارچ 2017 18:20

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 مارچ2017ء) اشتہاری مجرم کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مارنے والی پولیس پارٹی پر ملزم کے اہلخانہ نے خونخوار کتے چھوڑ دیئے۔ کتوں کے کاٹنے سے چارپولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ پھلروان پولیس کے اے ایس آئی محمد شرف کی قیادت میں پولیس پارٹی نے اشتہاری مجرم نصیر احمد کی گرفتاری کیلئے چبہ پرانا ان کے ڈیرے پر چھاپہ مار کر اسے گرفتار کرلیا۔

جسے چھڑوانے کیلئے ڈیرے پر موجود خواتین نے پولیس پارٹی پر حملہ کرکے پولیس ملازمین کی وردیاں پھاڑ دیں اور خونخوار کتے پولیس پر چھوڑ دیئے۔ کتوں نے حملہ کرکے تھانیدار سمیت چار پولیس اہلکاروں کو بری طرح کاٹ کر زخمی کردیا اور پولیس اہلکاروں کو بھاگنے پر مجبور کردیا۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف پولیس مزاحمت سمیت سنگین الزامات کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔

متعلقہ عنوان :