سرگودھا،نوجوان ون ویلنگ کرتے ہوئے کارسے ٹکرراکرجاں بحق

اتوار 26 مارچ 2017 18:20

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 مارچ2017ء) سیلانوالی روڈ پردونوجوان موٹرسائیکل پرون ویلنگ کرتے ہوئے کارسے ٹکرراکرجاں بحق ،تفصیلات کے مطابق استقلال آباد کے قریب موٹرسائیکل پرسواردودوست احمداورسجاول ون ویلنگ کررہے تھے کہ اچانک سامنے سے آنیوالی کارسے ٹکراکربری طرح زخمی گیااورڈی ایچ کیوہسپتال پہنچتے ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگئے،متوفیان ملت آباداوررحمانپورہ کے رہائشی بتایئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

یہاں یہ امرقابل ذکرہے کہ کمپنی باغ شہراورگردونواح میں نوجوانوں کی اکثریت موٹرسائیکل پرون ویلنگ کرتے ہوئے سرعام نظرآتی ہے جن کے خلاف انتظامیہ کاروائی کرنے سے قاصر ہے۔