فیصل آباد،رواں مالی سال جولائی تا فروری تک ملکی مجموعی برآمدات میں 4فیصد کمی

اتوار 26 مارچ 2017 18:20

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 مارچ2017ء)رواں مالی سال جولائی تا فروری ملکی مجموعی برآمدات میں 4فیصد کمی تفصیل کے مطا بق گز شتہ مالی کے پہلے 8ماہ میں ٹیکسٹا ئل گروپ میں 8ارب 36کروڑ ڈا لر کی ٹکسٹا ئل مصنوعات برآمد کی گئی تھی جو رواں سال اسی عرصہ میں 2فیصد کمی کے سا تھ 8ارب 21کروڑ ڈا لر رہ گئی پٹرولیم گروپ میں گز شتہ مالی سال کے پہلے 8ماہ میں 11کروڑ 20لا کھ ڈالر کی مصنوعات برآمد کی گئی تھی جو رواں سال اسی عرصی میں 2فیصد کمی کے ساتھ11کروڑ 27لا کھ ڈا لررہی فوڈ گروپ میں گز شتہ ما لی سال کے پہلے 8ماہ میں 2ارب 65کروڑڈالر کی برآمد ہو ئی تھی جو رواں سال اسی عرصہ 2فیصد کمی کے سا تھ 1ارب 34کروڑ ڈالر رہی متفرق گروپ میں گزشتہ ما لی سال کے پہلے 8ماہ میں 60کروڑ 41لاکھ ڈا لر کی برآمدات کی گئی تھی جو رواں سال اسی عرصہ میں7فیصد اضا فے کی64کروڑ 82لاکھ ڈا لر ہو گئی ڈیگر مینو فیکچرنگ میں گز شتہ ما لی سال کے پہلے 8ماہ میں2ارب 13کروڑ ڈا لر کی برآمدات کی گئی تھی جو رواں سال اسی عرصہ میں 6فیصد کمی کے ساتھ 2ارب ڈا لر ہو ئیں گز شتہ ما لی سال کے پہلے 8ماہ مین مجموعی برآمدات 13ارب 86کروڑ ڈا لر تھی جو رواں سال اسی عرصہ میں 4فیصد کمی کے سا تھ 13ارب 32کروڑ ڈالر ہی ملک کے بڑے برآمدکندگان کے مطا بق انٹر نیشنل مارکیٹ میں اتا ر چڑ ھا ئوں لگا رہتا ہے جو انٹر نیشنل مار کیٹ کا حسن ہے حکو مت اگر برآمدکندگان کو دیگر ہمسا یہ ممالک کی طرح سہولیات دے تو پا کستان کی مجموعی کئی گنا بڑھ سکتی ہیں جس ملک میں کثیر زر مبادلہ منتقل ہو سکتا ہے جس برآمدکندگان سے لیکر مزدور تک خوشحال ہو گا اور ملکی قرضے اتارنے میں بھی مدد ملے گی۔