حکوت نئے سیکٹرزکی تعمیرکیلئے سی ڈی اے کی مکمل معاونت کریگی،بیرون ملک مقیم پاکستانی سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں،سرمایہ کاری کیلئے سہولیات فراہم کرنے کی ضروت ہے

وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈارکا وزارت کیڈ اورسی ڈی اے حکام کے اجلاس سے خطاب

اتوار 26 مارچ 2017 18:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 مارچ2017ء) وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈارنے کہا ہے کہ حکوت نئے سیکٹرزکی تعمیرکیلئے سی ڈی اے کی مکمل معاونت کریگی،بیرون ملک مقیم پاکستانی سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں،سرمایہ کاری کیلئے سہولیات فراہم کرنے کی ضروت ہے۔اتوار کو وزیرخزانہ اسحاق ڈارکی زیر صدارت وزارت کیڈ اورسی ڈی اے حکام کااجلاس ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں سی ڈی اے کے نئے سیکٹرزاورتجارتی مراکز کے منصوبوں سے متعلق وزیرخزانہ کو بریفنگ دی گئی۔اجلاس میں اوورسیزپاکستانیوں اورسی ڈی اے کے نئے سیکٹر سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ حکوت نئے سیکٹرزکی تعمیرکیلئے سی ڈی اے کی مکمل معاونت کریگی۔انہوں نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں،سرمایہ کاری کیلئے سہولیات فراہم کرنے کی ضروت ہے۔…(خ م)

متعلقہ عنوان :