بھارت نے ای سی اوکانفرنس اور پی ایس ایل کوروکنے کیلئے پاکستان میں دہشتگردی کی کارروائیاں کیں،بانی ایم کیو ایم کی ایمپائر ختم ہونے کے بعد بھی پاکستان مخالف پالیسیاں جاری ہیں،جو لوگ بانی ایم کیو ایم کے نظریے کی حمایت کرتے ہیں ان کی اس ملک میں کوئی جگہ نہیں ہے،نندی پور پراجیکٹ اگلے سال گیس پر منتقل ہو جائیگا،گذشتہ چار سالوں میں لوڈشیڈنگ میں واضح کمی آئی ہے،وزیردفاع خواجہ محمد آصف کی سمبڑیال میں شادی کی تقریب میں میڈیا سے گفتگو

اتوار 26 مارچ 2017 18:20

سمبڑیال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 مارچ2017ء) وزیردفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ بھارت نے ای سی اوکانفرنس اور پی ایس ایل کوروکنے کیلئے پاکستان میں دہشتگردی کی کارروائیاں کی تھیں،بانی ایم کیو ایم کی ایمپائر ختم ہونے کے بعد بھی پاکستان مخالف پالیسیاں جاری ہیں،جو لوگ بانی ایم کیو ایم کے نظریے کی حمایت کرتے ہیں ان کی اس ملک میں کوئی جگہ نہیں ہے،نندی پور پراجیکٹ اگلے سال گیس پر منتقل ہو جائیگا،گذشتہ چار سالوں میں لوڈشیڈنگ میں واضح کمی آئی ہے۔

اتوار کو سمبڑیال میں شادی کی تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ سیالکوٹ موٹر وے منصوبہ 23مارچ2018کو مکمل ہو جائے گا،موٹروے منصوبہ دفاعی نقطہ نظر سے بھی بہت فائدہ مند ہے، بھارتی سرحد اورجی ٹی روڈ کے درمیان آبادی کیلئے بہت سہولیات ہونگی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ چارسالوں میں لوڈشیڈنگ میں واضح کمی آئی ہے،نندی پور پراجیکٹ اگلے سال گیس پر منتقل ہوجائے گا،بانی ایم کیو ایم کی ایمپائر ختم ہونے کے بعد بھی پاکستان مخالف پالیسیاں جاری ہیں،جو لوگ بانی ایم کیو ایم کے نظریے کی حمایت کرتے ہیں ان کی اس ملک میں کوئی جگہ نہیں ہے۔خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت نے ای سی اوکانفرنس اور پی ایس ایل کوروکنے کیلئے پاکستان میں دہشتگردی کی کارروائیاں کی تھیں۔…(خ م)