ڈپٹی چیئرمین نیب کرپشن کیس میں عدالت سے عبوری ضمانت حاصل کرنے کے بعد مقدمے میں شامل تفتیش

امتیاز تاجورکا مقدمے میں شامل تفتیش ہو کر نادرا کے الزامات کا جواب دینے کا فیصلہ آج اپنا بیان ریکارڈ کرائیں گے،ذرائع

اتوار 26 مارچ 2017 18:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 مارچ2017ء) ڈپٹی چیئرمین نیب و سابق چییرمین نادراامتیاز تاجور کرپشن کیس میں عدالت سے عبوری ضمانت حاصل کرنے کے بعد مقدمے میں شامل تفتیش ہو گئے۔ذرائع کے مطابق امتیاز تاجور نے اپنے خلاف ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد میں درج مقدمے میں شامل تفتیش ہو کر نادرا کی طرف سے عائد بد عنوانی کے الزامات کا جواب دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

آج پیر کو امتیاز تاجور اپنا بیان ریکارڈ کرائیںگے۔واضح رہے کہ امتیاز تاجور کے خلاف قائمقام چئیرمین نادرا کی حیثیت سے نادرا فنڈز سے 61 لاکھ روپے اپنے اور اپنے خاندان کے افراد پر خرچ کرنے کا الزام ہے۔ نادرا کی شکایت پر ایف آئی اے نے امتیاز تاجور کے خلاف انکوائری کر کے مقمدہ درج کر رکھا ہے۔ امتیاز تاجور نے سپشل جج سینٹرل ملک نذیر کی عدالت سے 28 اپریل تک عبوری ضمانت حاصل کر رکھی ہے اور نیب سے تا حکم ثانی رخصت لے رکھی ہے۔…(آچ)

متعلقہ عنوان :