وزیراعظم محمد نواز شریف حیدرآباد آکر عوامی بھلائی کے ترقیاتی پیکیجز کا اعلان کرینگے، شاہ محمد شاہ

اتوار 26 مارچ 2017 18:20

حیدرآباد - (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2017ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) سندھ کے نائب صدر شاہ محمد شاہ نے کہا ہے کہ صوبہ سندھ میں ہر زبان بولنے والا رہتا ہے اور ان سب کا سندھ پر برابر کا حق ہے،شہر حیدرآباد صوبہ سندھ کا دل ہے اور وزیراعظم محمد نواز شریف حیدرآباد آکر عوامی بھلائی کے ترقیاتی پیکیجز کا اعلان کرینگے، اتوار کو یہاں حیدرآباد پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مخالفین کو وزیراعظم کو پہلے دن سے صوبہ سندھ اور اسکے امن وامان کی فکر تھی اور محمد نواز شریف کی اولین ترجیح تھی کے صوبہ سندھ میں امن قائم ہو، بھتہ خوری سے عوام کو نجات ملے اور ان تمام مسائل کو حل کرنے کے لیے آپریشن کیے گئے جس کے کامیاب نتائج بھی حاصل ہوئے اور آج کراچی سمیت ملک بھر میں امن وامان کی صورتحال پہلے سے بہتر ہے،انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) تمام صوبوں کو ساتھ لیکر چلنا چاہتی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعت اور عسکری قیادت ایک پیج پر ملکر کام کر رہے ہیں۔اس موقع پر سینیٹر نہال ہاشمی نے کہا کہ سیاست ایک عبادت ہے اور اسکو عبادت سمجھ کر کرنا چاہیے، انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت ملک کو ترقی کی جانب لے جا رہی ہے جبکہ سی پیک کے ذریعے 56 ارب ڈالر کے منصوبے موجودہ حکومت ہی لائی ہے جس سے ملک کے دیگر علاقوں کے ساتھ ساتھ حیدرآباد کو بھی فائدہ ہوگا ،انہوں نے کہا کہ سی پیک سے حیدرآباد کے نوجوانوں کو روزگار سمیت کئی فوائد حاصل ہونگے۔اس موقع پر شاہ زماں شاہ،شبیر انصاری،کھیئل داس کوہستانی،حنیف صدیقی ودیگر بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :