حکومت بین الاقوامی معیار کے مطابق ہاوسنگ سیکٹرز کی تعمیر کیلئے سی ڈی اے کو مکمل معاونت فراہم کریگی،وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار

اتوار 26 مارچ 2017 18:10

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2017ء) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ حکومت بین الاقوامی معیار کے مطابق ہاوسنگ سیکٹرز کی تعمیر کیلئے سی ڈی اے کو مکمل معاونت فراہم کریگی۔اوور سیز پاکستانیز ملک میں سرمایہ کاری کے پر کشش مواقعوں سے فائدہ اٹھانے کے خواہاں ہیں۔تفصیلی تکنیکی جائزوں کے بعد نئے سیکٹروں کی ترقی کیلئے مختلف آپشنز کو ترجیح دینا چاہیئے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو یہاںسی ڈی اے کی جانب سے اوورسیز پاکستانیز کیلئے مجوزہ سیکٹر سمیت نئے سیکٹروں کی ترقی سے متعلق وفاقی انتظامیہ ،ترقیاتی ڈویژن(کیڈ) اور سی ڈی اے کے سینئر حکام کے اجلاس کی صدرات کرتے ہوئے کیا۔ وزیر کیڈ طارق فضل چوہدری بھی اس موقع پر موجود تھے۔

(جاری ہے)

اسحاق دار نے کہا کہ حکومت سی ڈی اے کو نئے سیکٹرز کی تعمیر کیلئے مکمل معاونت فراہم کریگی۔

بیرون ملک مقیم پاکستانی ملک میں سرمایہ کاری کے پر کشش مواقعوں سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاری کے حوالے سے سہولیات فراہم کرنیکی ضرورت ہے۔اجلاس میں سی ڈی اے کے نئے سیکٹرز اور تجارتی مراکز کی تعمیر کیلئے منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔اسحاق ڈار نے کہا کہ حکومت بین الاقوامی معیار کے مطابق نئے سیکٹرز کی تعمیر میں سی ڈی اے کو مکمل معاونت فراہم کریگی۔وزیر کیڈ طارق فضل چوہدری نے کہا کہ نئے سیکٹرز کی تعمیر اہم اقدام ہے اور اس پر تیزی سے عملدرآمد ضروری ہے۔اسلام آباد کے میئر نے یقین دہانی کرائی کہ سی ڈی اے ابتدائی کام مکمل کر کے نئے سیکٹرز کی تعمیر کیلئے تفصیلی پریزنٹیشن تیار کریگی۔

متعلقہ عنوان :