آصف علی زرداری کی پیپلز پارٹی کے رہنما حاجی عزیز الرحمن چن کے گھر آمد

اتوار 26 مارچ 2017 18:00

لاہور۔26 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین و سابق صدر آصف علی زرداری اتوار کے روز پیپلز پارٹی کے رہنما حاجی عزیز الرحمن چن کے گھر گئے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سابق صدر کے روحانی پیشوا اور کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی۔ کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے آصف علی زرداری نے کہا کہ بلاول کے ساتھ آئندہ الیکشن میں حصہ لیں گے ۔ آصف زرداری کا کہنا تھا کہ وہ دوستوں کی قربانیوں کو نہیں بھولے۔ اس موقع پر کارکنان نے پیپلز پارٹی کے حق میں نعرے بھی لگائے۔