مختلف سیاسی جماعتوں کے افراد کا پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان

اتوار 26 مارچ 2017 17:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مارچ2017ء)مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے،شمولیت کرنے والوں میں ایم کیو ایم،پی ایس پی،فنکشنل لیگ،پی ٹی آئی اور اے این پی سے لوگ شامل ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان پیپلزپارٹی کے ترجمان سعید غنی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے۔پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والے افراد کا تعلق متحدہ قومی مومنٹ،پاک سرزمین پارٹی،فنکشنل لیگ،پاکستان تحریک انصاف اور عوامی نیشنل پارٹی سے ہی۔(ولی)