اسسٹنٹ کمشنر پتوکی ، کی بدتمیزی کے خلاف قصور کے کلریکل سٹاف کی چار روزہ ہڑتال کا ڈراپ سین، دونوں فریقین کے درمیاں صلح ہوگئی

اتوار 26 مارچ 2017 17:40

پتوکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مارچ2017ء) اسسٹنٹ کمشنر پتوکی شاہ رخ نیازی کی اپنے سٹاف کے ساتھ بدتمیزی کے خلاف ضلع قصور کے کلریکل سٹاف کی طرف سے چار روزہ ہڑتال کا ڈراپ سین،اسسٹنٹ کمشنر قصور امیتاز احمد کھچی کی مدبرانہ کاوشوں نے دونوں فریقین کے درمیاں صلح کروا دی،بعد ازان ہڑتالی کیمپ میں افسران بالا اور ریونیو ملازمین نے اکٹھے مل کر کھانا کھایا،تفصیلات کے مطابق چند یوم قبل اسسٹنٹ کمشنر پتوکی شاہ رخ نیازی نے اپنے ہیڈ کلرک محمد انور رضا سے بدتمیزی کی اور نازیبا الفاذ کہے جس پر ان کے تمام سٹاف نے ان کے ساتھ کام کرنے سے انکار کر دیا اور دفاتر کو تالے لگا کر دھرنا دے دیا،واقعے کی اطلاع ملتے ہی انجمن پٹواریان کے صدر رانا خالد رضا بھی اپنے ساتھیوں کے ہمراہ دھرنے میں شامل ہو گئے ادھر چونیاں،کوٹ راداھاکشن اور ضلعی ہیڈ کوارٹر کے عملے نے بھی ہڑتال کا اعلان کر دیا اور یوں یہ ہڑتال چوتھے یوم میں داخل ہو گئی جس پر اسسٹنٹ کمشنر قصور امتیاز احمد کچھی حرکت میں آ گئے اور ایپکا ضلع قصور کے عہدے داران سردار محمد سرور ڈوگر،شوکت علی،محمد انور رضا،محمد عارف،رانا خالد رضا، کے ساتھ میٹنگ کی اور ان کے مسائل کو غور سے سنا اور کہا کہ آپ حق پر ہیں تاہم اسسٹنٹ کمشنر پتوکی شاہ رخ نیازی کی جگہ میں معذرت کرتا ہوں ،بعد ازاں ڈی سی قصور مس عمارہ خاں کے آفس میں تمام ایپکا عہدے دران کی موجودگی میں اسسٹنٹ کمشنر پتوکی نے محمد انور رضا کو گلے لگایا اور معذرت کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ مل جل کر کام کریں گے،صلع کے بعد اسسٹنٹ کمشنر قصور امتیاز احمد کچھی،ایڈیشنل کمشنر جنرل قصور عارف اسلام،اور اسسٹنٹ کمشنر پتوکی شاہ رخ نیازی نے ڈی سی آفس کے باہر لگائے گئے کیمپ میں ہڑتالی ملازمین کے ساتھ بیٹھ کر کھانا کھایا اور کامیاب مذاکرات پر سب کو مبارک باد دی