پی پی،(ن)لیگ اقتدار کے خواب دیکھنا چھوڑ دیں،فرخ جاوید مون

نواز،زرداری کا کوئی مستقبل نہیں،عوام کے دلوں سے اترچکے (ن)لیگ نے پنجاب کوکنگال اورپیپلزپارٹی نے سندھ کوکچرے کا ڈھیربنایا،پی پی آئی رہنماء

اتوار 26 مارچ 2017 17:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مارچ2017ء) تحریک انصاف لاہورکے سابق سیکریٹری اطلاعات فرخ جاوید مون نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اقتدار کیلئے نہیں پاکستان کوبچانے کی جنگ لڑرہے ہیں کیونکہ پیپلز پارٹی اور(ن) لیگ دونوں جماعتیں قوم کے سامنے بے نقاب ہو چکی ہیں اسلئے ان کا اب کوئی سیاسی مستقبل نہیں دونوں جماعتیں عوام کے دلوں سے اترچکی ہے۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فرخ جاوید مون نے آصف زرداری اورشریف برادران کومشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اب دوبارہ اقتدارکا خواب دیکھنا چھوڑدیں کیونکہ تحریک انصاف کے دھرنوں اورجلسوں نے قوم کوجگادیا ہے لہذااب لوٹ ماراوراقتدارکی باریاں لینے کا دورختم ہونے والا ہے اب دونوں جماعتیں اپنی کرپشن اور لوٹ مار کا حساب دینے کیلئے تیار ہوجائیںکیونکہ اگلا دورصرف تحریک انصاف کا ہے۔انہوں نے کہا کہ(ن)لیگ نے پنجاب کوکنگال اورپیپلزپارٹی نے سندھ کوکچرے کا ڈھیربنایا،کرپشن کے بادشاہ نوازشریف اورآصف زرداری نے ملکر ملک لوٹا ہے ملک میں اب احتساب کا بگل بج چکا ہے میاں صاحب ،زرداری نے جتنا پیسہ بنانا تھا بنالیا، اب حساب لینے کا وقت آگیا ہی