توانائی بحران اور دہشتگردی کے خاتمے کیلئے حکومت دن رات کوشاں ہے،تحسین فواد

سی پیک،تاپی گیس اور گودرپورٹ ملکی معیشت میں اہم رول ادا کریں گے، حکومت نے عوام کو اندھیروں سے نکال کر روشنیوں کے سفر پر گامزن کردیاہے،لیگی ایم پی اے

اتوار 26 مارچ 2017 17:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مارچ2017ء) مسلم لیگ(ن) کی رکن پنجاب اسمبلی تحسین فواد نے کہا ہے کہ توانائی بحران اور دہشتگردی کے خاتمے کیلئے حکومت دن رات کوشاں ہے۔سی پیک،تاپی گیس اور گودرپورٹ ملکی معیشت میں اہم رول ادا کریں گے۔غیر ملکی سرمایہ کاروں ہر طرح کا تحفظ فراہم کیا جارہا ہے۔گزشتہ چار سالوں میں پاکستان دنیا کے ترقیافتہ ممالک کے صف میں کھڑا ہونے میں کامیاب ہو گیا ہے۔

اس کا کریڈٹ وزارت خزانہ کو جاتا ہے جس کی بہتر اور مضبوط معاشی پالیسیوں کی بدولت ملکی معیشت مزید مضبوط اور مستحکم ہوئی ہے۔ایک بیان میں تحسین فواد نے کہا حکومت نے عوام کو اندھیروں سے نکال کر روشنیوں کے سفر پر گامزن کردیاہے۔مخالفین کی پرواہ کئے بغیر ترقی کے اس سفر کو وزیر اعظم میاں نواز شریف وزیر اعلیٰ میاں شہباز شریف اور حمزہ شہباز شریف کی قیادت میں جاری رکھا جائے گاپاکستان کو صفا ہستی سے مٹانے والے خود مٹ جائیں گے۔

(جاری ہے)

پاکستان تا قیامت امن و آباد اور شاد رہے گا۔دہشتگردوں کے خلاف جاری جنگ میں جیت افواج پاکستان کی ہو گی،انہوں نے کہا کہ بعض ہمارے اپنے نام نہاد سیاستدان غیروں کے ایجنڈے پر عمل کرتے ہوئے سی پیک کے خلاف برسر پیکار رہے ہیں اور سیاسی انتشار پیدا کرنے کی کوکشش کرتے رہے ہیں،لیکن وہ ناکام ہوں گے۔ پاکستان انشاء اللہ ترقی کرے گا اور دنیا پاکستان کی طرف معاشی بہتری کے لئے رخ کرے گی

متعلقہ عنوان :