سوشل میڈیا پرگستاخانہ مواد کے خاتمے کے لیے پاکستانی حکومت کااسلامی ممالک سے رابطہ احسن اقدام ہے،ہیومن رائٹس فرنٹ انٹرنیشنل

وزیر داخلہ پاکستان اِس معاملے کو منطقی انجام تک پہنچا ئیں،مشترکہ بیان

اتوار 26 مارچ 2017 17:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مارچ2017ء) سوشل میڈیا پرگستاخانہ مواد کے خاتمے کے لیے پاکستانی حکومت کااسلامی ممالک سے رابطہ احسن اقدام ہے۔وزیر داخلہ پاکستان اِس معاملے کو منطقی انجام تک پہنچا ئیں۔ اِن خیالات کا اظہار ہیومن رائٹس فرنٹ انٹرنیشنل کے سربراہ صاحبزادہ میاں محمدا شرف عاصمی ایڈووکیٹ وائس چیئرمین حزیفہ نوشاہی اورسیکرٹری جنرل صاحبزادہ محمد عمر سہروردی نے ایک بیان میں کیا ہے۔

(جاری ہے)

ہیومن رائٹس فرنٹ انٹرنیشنل کے رہنمائوں کا کہنا تھا کہ کسی بھی نبیؑ کی شان میں گستاخی کو بین الاقوامی طور پر جرم قرادر دیا جائے،اِس سلسلے میں چوہدری نثار علی خان وزیر داخلہ پاکستان کی کوششیں قابل قدر ہیں۔ اُنھوں نے کہا کہ مسلمان کسی صورت بھی ایسے مواد کی سوشل میڈیا پر اشاعت کی اجازت نہیں دے سکتے جس میں نبی پاکﷺ کی توہین کو کوئی بھی پہلو نکلتا ہو۔ اِن کا کہنا تھا کہ حکومت فوری طور پر اِس حوالے سے کیے گئے اعلانات کو عملی جامہ پہنائے۔ اُنھوں نے دُنیا بھر کی انسانی حقوق کی تنظیموں سے اپیل کی کہ دُنیا میںامن کے فروغ کے لیے ضروری ہے کہ سوشل میڈیا پر ہونے والی اِس دہشت گردی کی سرکوبی کی جائے جس سے دنیا بھر کے ڈیرہ ارب مسلمان شدید کرب کا شکار ہیں

متعلقہ عنوان :