وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت اجلاس، صحت ، علاج، معالجے کی جدید سہولیات کے پروگرامز میں پیشرفت کا جائزہ

بنیادی صحت کے مراکز میں الٹراسائونڈ مشین خریدندے کی منظور

اتوار 26 مارچ 2017 17:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مارچ2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کی زیر صدارت صحت ، علاج، معالجے کی جدید سہولیات کے پروگرامز میں پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ جس میں بنیادی صحت کے مراکز میں الٹراسائونڈ مشین خریدندے کی منظور دی جبکہ ہیلتھ انشورنس کو پورے صوبے تک پھیلانے اور ٹی بی کے علاج کے پروگرام کو بھی آگے بڑھانے کا جائزہ لیا گیا۔

(جاری ہے)

اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ صحت کی جدید طبی سہولیات کا حصول ہر شہری کا بنیادی حق ہے وزیراعلیٰ نے پاکستان کے پہلے ہیپاٹائٹس فلٹر کلینک کی منظوری دی جبکہ انہوںنے کہا کہ صوبے کے دیگر شہروں میں بھی جلد ہیپاٹائٹس کے فلٹر کلینک کا آغاز کیا جائے گا اس سلسلے میں ہیلتھ کیئر سسٹم میں بہتری لانے کے اقدامات کا جائزہ لیا۔ وزیراعلیٰ نے جدید طبی سہولیات کو غریب آدمی تک پہنچانے کا عزم بھی کیا۔ وزیراعلیٰ کی زیر صدارت یہ اجلاس 3گھنٹے تک جاری رہا۔(محبوب علی)