شاہد آفریدی کا زلمی چھوڑنے پر سوشل میڈیا پر دیوانوں میں لفظی جنگ چھڑ گئی

ہم پٹھان ہیں ہماری ٹیم زلمی ہی ہوگی ،مداح ،شاہد آفریدی جہاں جائیں گے اسی کو سپورٹ کریں گے ،ملا جلا ردعمل

اتوار 26 مارچ 2017 17:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مارچ2017ء) سٹار آل رائونڈر شاہد خان آفریدی کی جانب سے پشاور زلمی کو چھوڑنے کے اعلان نے سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث کا آغاز کردیا،آفریدی کے چاہنے والوں او پشاور زلمی کے دیوانوں میں لفظی جنگ چھڑ گئی،شائیقین نے ملے جلے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے آفریدی کو اپنی اپنی پسند کی ٹیم میں شامل ہونے کا مشورہ دے دیا،تاہم ذرائع کے مطابق شاہد آفریدی پی ایس ایل میں نئی انٹری پانے والی چھٹی ٹیم میں شمولیت اختیار کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز شاہد آفریدی کی جانب سے پشاور زلمی کرکٹ ٹیم کو چھوڑنے کے اعلان نے زلمی شائقین کو افسردہ کردیا ہے جبکہ سوشل میڈیا پر سٹار آل رائونڈر شاہد خان آفریدی کے چاہنے والوں اور زلمی کے دیوانوں میں زبردست لفظی جنگ شروع ہوگئی ہے،پشاور زلمی کے دیوانوں نے آفریدی کے بیان کہ جہاں میں جائوں گا میرے چاہنے والے ادھر آئیں گے پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم صوبہ کے پی کے کے پٹھان ہیں اور ہماری ٹیم پشاور زلمی ہی رہے گی جبکہ آفریدی لورز نے اپنے سٹار کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے کہا ہے کہ آفریدی جس بھی ٹیم میں جائیں گے ان کے دیوانوں کیلئے وہی ٹیم فیورٹ ہوگی،سوشل میڈیا پرلوگوں نے آفریدی کو مشورے دیتے ہوئے اپنی اپنی پسند کی ٹیم میں شمولیت کا مشورہ بھی دے دیا تاہم باوثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہد آفریدی پی ایس ایل میں نئی انٹری پانے والی چھٹی ٹیم کو جوائن کریں گے۔

(حسن رضا)

متعلقہ عنوان :