بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کئے بغیر ملکی ترقی ممکن نہیں ،صائمہ شبیر

اتوار 26 مارچ 2017 17:10

لاہور۔26 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2017ء) الخدمت فاؤنڈیشن خواتین ونگ کی ناظمہ صائمہ شبیر نے کہا ہے کہ بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کئے بغیر ملکی ترقی ممکن نہیں ، تعلیم کا حصو ل ہر بچے کا بنیادے حق ہے اور ہمیں انہیں یہ حق دینا ہو گا۔وہ الخدمت فاؤنڈیشن کے زیر انتظام چلنے والے سکولوں کے بچوں میں یونیفارم و انعامات تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کر رہی تھیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی پچاس فیصد سے زائد آبادی خواتین پر مشتمل ہے لیکن خواتین کی اکثریت کو تعلیم کے حصول کے مواقع نہیں ملتے ،شہری علاقوں میں بھی غریب والدین بچوں سے محنت مزدوری کروانے پر مجبور ہیں،ہمیں ان غریب والدین کی مالی معاونت کر کے ان کے بچوں کو درسگاہوں میں لانا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ محض سکولوں میں بچو ں کو داخل کر لینا ہی کافی نہیں،ہمیں تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ سکولوں میں ضروری سہولتیں بھی فراہم کر نا ہوں گی۔انہوں نے مخیر حضرات پر بھی زور دیا کہ وہ اس کار خیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔انہوں نے کہاکہ الخدمت فاؤنڈیشن خواتین ونگ پسماندہ آبادیوں میںعوام کو صحت اور تعلیم کی سہولتیں فراہم کر نے میں بھر پور کر دار ادا کر رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :