انسانی ہمدردی کے رویوں کے فروغ سے بہترین معاشرہ تشکیل دیا جا سکتا ہے، میئر ملتان

اتوار 26 مارچ 2017 16:50

ملتان۔26 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2017ء) میئر میونسپل کارپوریشن چوہدری نوید الحق آرائیں نے کہا ہے کہ انسانی ہمدردی کے رویوں کو فروغ دے کر ہم بہترین معاشرہ تشکیل دے سکتے ہیں ، عوامی فلاح اور استحکام پاکستان کیلئے عملی کاوشیں ہی۔

(جاری ہے)

سول سوسائٹی فورم ملتان اور شعور ترقیاتی تنظیم کے اشتراک سے استحکام پاکستان کانفرنس و استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میئر نے مزید کہا کہ پاکستانی معاشرہ فلاح انسانیت اور لوگوں کی خدمت کے حوالے سے نہ صرف مثالی معاشرہ ہے بلکہ دنیا کے بہترین فلاحی معاشروں میں بھی سرفہرست ہے کیونکہ یہاں پر اربوں روپے سالانہ زکوٰة ، خیرات اور عوامی امداد کی سرگرمیوں میں لوگ خرچ کرتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا دین اسلام بھی ہمیں انسانیت کی خدمت کا درس دیتا ہے ۔ اس موقع پر ڈاکٹر عرفان احمد پراچہ ، اورنگزیب خان بلوچ ، سبین خان ، عابدہ حسین ، روبینہ رانا اورر شاہد محمود انصاری ، خالد چٹھہ نے بھی خطاب کیا۔

متعلقہ عنوان :