ملتان زرعی یونیورسٹی میں جدید موسمیاتی سٹیشن قائم کئے جائیں گے‘امریکہ نے فنڈز فراہم کر دیئے، پروفیسر ڈاکٹر حبیب الرحمٰن

اتوار 26 مارچ 2017 16:50

ملتان۔26 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2017ء) نواز شریف زرعی یونیورسٹی ملتان میں کیلی فورنیا یونیورسٹی کے تعاون سے دو جدید موسمیاتی سٹیشن قائم کئے جائیں گے تا کہ فصلوں پر موسمیاتی اثرات کا جائزہ لیا جا سکے اور زرعی پیداوار میں اضافے و تحقیقی سر گرمیوں کو آگے بڑھایا جا سکے ۔

(جاری ہے)

یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر حبیب الرحمٰن نے’’اے پی پی‘‘ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سائنسدانوں کا خیال ہے کہ آئندہ 10برسوں کے دوران اس خطے کے درجہ حرارت میں 2ڈگری سینٹی گریڈ تک کا اضافہ ہو گا ۔

موسمیاتی سٹیشنوں کی مدد سے اساتذہ اور طلباء بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کے فصلوں پر اثرات کا مشاہدہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس موسمیاتی سٹیشن کے لیے امریکہ نے فنڈز فراہم کر دیئے ہیں اور یونیورسٹی آف کیلی فورنیا کے اشتراک سے یہ پراجیکٹ مکمل ہو گا ۔آئندہ دو سے تین ماہ کے دوران یہ سٹیشن نصب کر دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :