اوپی سی پنجاب نے امریکہ میں مقیم پاکستانی کوایک کروڑ روپے کی ادائیگی کروادی

اتوار 26 مارچ 2017 16:50

لاہور۔26 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2017ء) اوورسیز پاکستانیزکمیشن(اوپی سی)پنجاب کی کاوشوں سے امریکہ میں مقیم پاکستانی کوایک کروڑ روپے کی ادائیگی کروادی گئی ہے۔

(جاری ہے)

کمشنر اوپی سی پنجاب افضال بھٹی نے بتایا کہ امریکہ میں مقیم محمد افضل نے گوجرانوالہ میں واقع اپنا ایک پلازہ اور فارم ہائوس آصف جاوید کو فروخت کیا اور دونوں جائیدادوں کی فروخت کے حوالے سے 2 کروڑ روپے بیعانہ وصول کیا تاہم خریدار پارٹی نے بقایا رقم کی ادائیگی کئے بغیر تالے توڑ کر فارم ہائوس پر قبضہ کرلیااور محمد افضل کو پلازے پر قبضے کی بھی دھمکیاں دینی شروع کردیں۔

کمشنر اوپی سی نے بتایا کہ اوورسیز پاکستانی کی شکایت کے باقاعدہ اندراج کے بعد یہ معاملہ ڈسٹرکٹ اوورسیز کمیٹی گوجرانوالہ کو ریفرکیاگیا جس نے کارروائی کرتے ہوئے امحمد افضل کو خریدار پارٹی سے ایک کروڑ روپے کی ادائیگی کروائی۔ افضال بھٹی نے مزید بتایا کہ اوورسیز پاکستانیزکمیشن سمندرپار مقیم پاکستانیوں کے مسائل کے حل کیلئے سرگرم عمل ہے اور ابتک اوورسیز پاکستانیوں کی ہزاروں شکایات کا ازالہ کیاجاچکاہے۔

متعلقہ عنوان :