لیڈی ریڈنگ ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے پشاور کے شہری کو دل کے آپریشن میں جعلی سٹنٹ لگانے کا انکشاف

اتوار 26 مارچ 2017 16:41

لیڈی ریڈنگ ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے پشاور کے شہری کو دل کے آپریشن ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مارچ2017ء) لیڈی ریڈنگ ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے پشاور کے شہری کو دل کے آپریشن میں جعلی سٹنٹ لگانے کا انکشاف ہوا ہے ۔ پشاور کے علاقہ قاضی کلے پتنگ چوک پشاور کے رہائشی نور محمد نے دل کے بند دو وال کیلئے چار لاکھ روپے کا قرضہ بھی لیا تھا جبکہ اس کا آپریشن دسمبر 2016 ء میں پشاور کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں ہوگیا تھا تاہم اسے افاقہ نہیں ہوااور اب بھی اسے دل کے دورے پڑتے ہیں جسے فوری طور پر ہسپتال پہنچایا جاتا ہے تاہم وہاں پراسے صرف دردکش دوائی دیکر واپس بھجوایا جاتا ہی- آپریشن کرنے والے شہری نور محمد کے مطابق اسے یقین ہے کہ جعلی سٹنٹ اس کے دل میں لگائے گئے ہیں اسی باعث وہ ٹھیک بھی نہیں ہورہا جبکہ اب اس کے قرض دا ر بھی اسے تنگ کررہے ہیںکیونکہ اس آپریشن پر ساڑھے سات لاکھ روپے کے اخراجات آئے تھے جس میں ساڑھے تین لاکھ روپے اپنی زمین فروخت کرکے دی تھی جبکہ چار لاکھ روپے قرض لیکر دئیے تھے -ان کے مطابق اس کا کوئی پرسان حال نہیں اور گھر کے اخراجات پورے کرنا بھی ایک عذاب ہے ان کے مطابق صحت انصاف کارڈ کیلئے بھی انہوں نے اپلائی کیا تھا مگر علاقے کے کونسلر نے انہیں کارڈ ہی نہیں دیا اور کہہ دیا کہ آپ کا کارڈ گم ہو چکا ہے جس کے باعث یونیورسٹی ٹائون میں واقع صحت انصاف کارڈ کے دفتر میں آنے کے باوجود بھی ہمیں وہاں پر تعینات ڈاکٹر ریاض نے یہ کہا کہ اگلے ہفتے آپ کا کارڈ مل جائیگا مگر اب وہ ہمارا فون بھی نہیںاٹھا رہی- انہوں نے حکومت سے اور صاحب حیثیت لوگوں سے مدد کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ چار لاکھ قرضے کی ادائیگی ایک بہت بڑا عذاب ہے جس کی وجہ سے اس کی اور اس کے آٹھ بچوں کو مشکلات کا سامنا ہے اس لئے ان کی مدد کی جائے جس کے لئے اس موبائل نمبر 03018834793پر رابطہ کیاجا سکتا ہے ۔

(جاری ہے)

تاہم انتظامیہ نے اس سے لاعلمی کا اظہار کیا ہی

متعلقہ عنوان :