سعودی فنڈنگ سے لوہار گلی ٹنل کی تعمیر کا منصوبہ جلد شروع کیا جائیگا،سید افتخار علی گیلانی

عوام سے کئے گئے وعدے بتدریج پورے کر رہے ہیں، عوام کی مشکلات کا احساس ہے جو وعدہ کیا اسے پورا کر کے دکھائیں گے،وزیر تعلیم

اتوار 26 مارچ 2017 16:41

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مارچ2017ء) آزادکشمیر کے وزیر تعلیم سکولز و کالجز اور ایم سی ڈی پی پروگرام بیرسٹر سید افتخار علی گیلانی نے کہا ہے کہ سعودی فنڈنگ سے لوہار گلی ٹنل کی تعمیر کا منصوبہ جلد شروع کیا جائے گا دو سے تین سالوں میں لوہار گلی ٹنل کی تعمیر سے عوام کی مشکلات میں کمی آئے گی گزشتہ انتخابات میں عوام سے کئے گئے وعدے بتدریج پورے کر رہے ہیں لوہار گلی ٹنل کی تعمیر کیلئے گزشتہ حکومت نے کوئی عملی اقدام نہیں اٹھایا عوام کی مشکلات کا احساس ہے جو وعدہ کیا اسے پورا کر کے دکھائیں گے لوہار گلی ٹنل وقت کی اہم ضرورت ہے جسکی تعمیر کیلئے ہر فورم پر آواز اٹھائی برارکوٹ سڑک کی تعمیر کیلئے 35کروڑ روپے کے فنڈز جاری ہو گئے ہیں سڑکوں کی تعمیر سے عوام کی سفری مشکلات ختم ہونگی ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونین کونسل گوجرہ کے دورہ کے دوران مختلف تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے اور سٹی صدر یوتھ ونگ مسلم لیگ ن ارم قریشی کی قیادت میں ملنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ان کا کہنا تھا کہ یونین کونسل گوجرہ کے عوام نے ہمارے ساتھ گزشتہ انتخابات میں جس محبت کا اظہار کیا ہے اسے کبھی فراموش نہیں کرینگے یونین کونسل گوجرہ کو ماڈل یونین کونسل بنانے کیلئے اقدامات کا آغاز ہو چکا ہے جو کام گزشتہ کئی دہائیوں میں نہیں ہوسکے مسلم لیگ ن کی حکومت اپنے دور میں پائیہ تکمیل تک پہنچائے گی آئندہ چند سالوں میں یونین کونسل گوجرہ میں تمام سڑکیں اور دیگر منصوبے مکمل ہو جائیں گے عوام کے تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر دور کئے جائیں گے عوام کی مشاورت سے بلا تخصیص عوامی ضروریات کے مطابق منصوبے جاری ہیں وفاقی وزیر احسن اقبال نے خود اس علاقے کا دورہ کر کے وسائل فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے انہو ں نے کہا کہ حکومت عوام کو معاشی طور پر مستحکم کرنے کیلئے بیروزگاری کے خاتمے پر جامع منصوبہ بندی کے تحت کام کرے گی آج جس مقام پر پہنچا ہوں وہ عوام کی بدولت ہے عوام کو کبھی مایوس نہیں کروں گا یونین کونسل گوجرہ کے عوام نے مسلم لیگ ن کی کامیابی کیلئے جو محنت کی اس کا ثمر انہیں ضرور ملے گا انہوں نے کہا کہ یونین کونسل گوجرہ کے عوام کے تمام مطالبات پورے کرینگے صحت کی سہولیات پہنچانے کیلئے ڈسپنسری کا قیام ، بچوں اور بچیوں کو میرٹ پر روزگار کی فراہمی ، ترقیاتی منصوبہ جات ، کھیلوں کے میدان ، بجلی کے مسائل دور کرنے کیلئے ہر ممکن وسائل مہیا کئے جائیں گے