اوکاڑہ میں موسیقی کے مقابلوں میں17امیدواروں نے ڈویژنل مقابلوں کیلئے کوالیفائی کر لیا

اتوار 26 مارچ 2017 16:30

اوکاڑہ۔26 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2017ء) ڈپٹی کمشنر صائمہ احد نے کہا ہے کہ فنون لطیفہ میں دلچسپی رکھنے والے نوجوانوں کے لئے چیف منسٹر ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام بنو پاکستان کی پہچان نوجوانوں کے لئے اپنی صلاحیتوں کے بل بوتے پر اپنے آپ کو منوانے کا سنہری موقع ہے پنجاب حکومت نے ان باصلاحیت نوجوانوں کو ایک پلیٹ فارم مہیا کیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے چیف منسٹر ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے سلسلہ میں آرٹس کونسل اوکاڑہ میں منعقدہ گلوکاری کے مقابلوں کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے گائیکی کے مقابلوں میں حصہ لینے والے فنکاروں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ مقابلہ ومسابقہ کی ہر فضا ان کی صلاحیتوں کو نکھارنے میں کلیدی کردار ادا کرے گی، اس موقع پر ریذیڈنٹ ڈائریکٹر آٹس کونسل ساہیوال عقیل اشفاق ،اے ڈی سی جی صباء اصغر ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر ساہیوال آرٹس کونسل ریاض ہمدانی ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر اوکاڑہ آرٹس کونسل حماد احمد چیمہ سمیت متعلقہ افسران بھی موجود تھے ، گائیکی کے ان مقابلوں میں لڑکے لڑکیوں نے حصہ لیا جن میں 17امیدوار ڈویژن کی سطح پر ہونے والے مقابلہ میں حصہ لینے کیلئے کامیاب قرار پائے۔

متعلقہ عنوان :