ویسٹ منسٹرحملہ آورنےتین بارسعودی عرب میں قیام کیا،سعودی سفارتخانہ کی تصدیق

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 26 مارچ 2017 16:05

ویسٹ منسٹرحملہ آورنےتین بارسعودی عرب میں قیام کیا،سعودی سفارتخانہ ..
لندن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔26مارچ2017ء) :لندن میں سعودی سفارتخانے نے ویسٹ منسٹر حملہ آورکے سعودی میں رہنے کی تصدیق کردی۔لندن میں سعودی سفارتخانے نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ ویسٹ منسٹرحملہ آورخالدمسعودکے پاس ورک ویزہ ہے اور وہ تین بارملک میں آیا۔مارچ 2015میں صرف 6دنوں کیلئے واپس آیا۔

(جاری ہے)

حملہ آورنے سعودی عرب میں نومبر2005تا2006انگریزی سیکھی،پھر دوبارہ اپریل 2008تااپریل 2009تک انگلش بولنے کی تعلیم حاصل کی۔سفارتخانے نے مزیدکہا کہ حملہ آورکوسعودی سکیورٹی سروسز نے کبھی ٹریک نہیں کیا،جبکہ نہ ہی اس کاکوئی مجرمانہ ریکارڈدستیاب ہے۔مسعود کے نام سے پہلے وہ ایڈرین ایلم کے نام سے جاناجاتاتھا۔جبکہ ملزم پرتشدد واقعہ پریوکے میں مجرم بھی قراردیاجاچکاہے۔

متعلقہ عنوان :