ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں اور مخالفین میں جھڑپیں

اتوار 26 مارچ 2017 15:40

کیلیفورنیا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2017ء) امریکا میں ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ہونے والے مظاہروں کے بعد اب ان کے حامیوں اور مخالفین میں جھڑپوں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکا کی شمالی ریاست کیلیفورنیا کے ساحل پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں کی جانب سے منعقدہ ریلی کے دوران ٹرمپ کے حامیوں اور مخالفین کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔

(جاری ہے)

مقامی میڈیا کے مطابق ٹرمپ کے حامیوں اور مخالفین کے درمیان کئی جگہوں پر جھڑپیں ہوئیں۔ ٹرمپ کے ایک حامی نے ریلی کی مخالفت کرنے والے ایک نوجوان پر کالی مرچ کا اسپرے کیا جس کے بعد دونوں گروپوں کے درمیان جھڑپیں شروع ہو گئیں۔واضح رہے کہ امریکہ میں صدارتی انتخابات کے بعد ٹرمپ مخالف احتجاج کا سلسلہ شروع ہوا جو اب ٹرمپ کے حامیوں اور مخالفین کے درمیان جھڑپوں میں بدل گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :