کنٹونمنٹ جنرل ہسپتال کے باہر غیر قانونی پارکنگ کا خاتمہ نہ ہو سکا

اتوار 26 مارچ 2017 15:30

راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2017ء)کنٹونمنٹ جنرل ہسپتال کے باہر غیر قانونی پارکنگ کے باعث مریضوں کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ۔

(جاری ہے)

شہریوں نے اے پی پی کو بتایاکہ راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ کے صدر میں واقع ہسپتال کے باہر نو پارکنگ کا بورڈ آویزاں ہونے کے باوجود یہاں پر موٹر سائیکل کھڑے کر دیئے جاتے ہیں جبکہ یہ جگہ عارضی ٹیکسی و رکشہ سٹینڈ کے طور پر بھی استعمال ہوتی ہے ۔شہریوں نے کہاکہ اس وجہ سے نہ صرف ٹریفک روانی میں خلل پڑتا ہے بلکہ ہسپتال کی ایمرجنسی میں آنے والے مریض بھی شدید مشکلات کا شکار ہو گئے ہیں ۔شہریوں نے راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ انتظامیہ اور سٹی ٹریفک پولیس سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے ۔