سرفراز روڈ پر کوڑے سے بھرا کوڑا دان خالی نہ کیا جا سکا

اتوار 26 مارچ 2017 15:30

راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2017ء)سرفراز روڈ پر کوڑے سے بھرا کوڑا دان خالی نہ کیا جا سکا ،شہری کچرے کی بدبو سے بے حال ہو گئے ۔

(جاری ہے)

شہریوں نے اے پی پی سے بات چیت کرتے ہوئے بتایاکہ سرفراز روڈ پر گورنمنٹ نیو گرلز ایلیمینٹری سکول کے عین سامنے راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے کوڑا دان رکھاہوا ہے تاھم اس کی باقاعدہ صفائی نہ ہونے کی وجہ سے کوڑا سڑک پر گرا رہتا ہے اور کئی دن تک کوڑے دان کی صفائی نہ ہونے کی وجہ سے سکول کی طالبات و اہالیان علاقہ کو تعفن زدہ ماحول کا سامنا رہتا ہے ۔شہریوں نے ایم ڈی راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی سے مطالبہ کیا ہے کہ سکول کے سامنے رکھے گئے کوڑا دان کی صفائی کو یقینی بنایا جائے ۔