’’راول ایکسپو انٹرنیشنل ‘‘ 10 مئی سے ایوب پارک میں منعقد ہو گی،خورشید برلاس

اتوار 26 مارچ 2017 15:30

راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2017ء)راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے زیر اہتمام ’’راول ایکسپو انٹرنیشنل ‘‘ 10 مئی سے شروع ہو گی ۔راولپنڈی چیمبر کی ایگزیبیشن کمیٹی کے وائس چیئرمین و ریجنل ٹریڈ کمیٹی کے چیئرمین خورشید برلاس نے کہاکہ اپنی نوعیت کی منفرد نمائش میں رواں برس مقامی مینو فیکچررز کی شرکت کے ساتھ ساتھ خواتین انٹرپرنیورز اور گھریلو دستکاریوں کی شرکت بھی یقینی بنائی جائے گی ۔

(جاری ہے)

خورشید برلاس نے اے پی پی کو بتایاکہ قبل ازیں راولپنڈی چیمبر کے زیر اہتمام ہر سال وژن کے عنوان سے نمائش کا انعقاد کیا جاتا تھا جبکہ گذشتہ تین برس سے اسے ’’راول ایکسپو ‘‘ کا نام دیا گیاہے ۔انہوںنے بتایاکہ نمائش میں راولپنڈی کے شہریوں کی دلچسپی کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے رواں برس اس نمائش میں انٹرنیشنل کارپوریٹ سیکٹر کی شمولیت کے لیے بھی اقدامات کیے جارہے ہیں ۔خورشید برلاس نے بتایاکہ ’’راول ایکسپو انٹرنیشنل ‘‘10مئی 14مئی تک ٹوپی رکھ آڈیٹوریم ایوب پارک راولپنڈی میں منعقد ہوگی ۔