نیویارک میں دنیا کے بلند ترین ٹاور کا منصوبہ

ٹاور کے اندر خم دار صورت میں چلنے والی لفٹوں کا نظام پہلی بار متعارف کرایاجائیگا

اتوار 26 مارچ 2017 15:30

نیویارک میں دنیا کے بلند ترین ٹاور کا منصوبہ
نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2017ء) نیویارک شہر اپنی منفرد اور معروف عمارتوں کے سبب مشہور ہے اور اب مین ہیٹن کے علاقے میں دنیا کی بلند ترین عمارت کا تخیلاتی منصوبہ شہر کو ایک نیا منظر عطا کر دے گا۔ اس منصوبے کا نام ’’دی بگ بینڈ‘‘ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق اگرچہ ابھی تک یہ منصوبہ ایک تخیلاتی تصور کے طور پر اوراق کی زینت ہی بنا ہوا ہے تاہم اگر اس منصوبے کو عملی جامہ پہنا دیا گیا تو کمان کی شکل کے یہ دو متصل ٹاور دنیا کی بلند ترین عمارت کا اعزاز حاصل کر لیں گے۔

اس سلسلے میں ناقابلِ یقین بات یہ ہے کہ اپنی نوعیت کی پہلی عمارت ہو گی جس میں ٹاور کے اندر خم دار صورت میں چلنے والی لفٹوں کا نظام نصب کیا جائے گا۔اس عمارت کی مجموعی لمبائی 4000 فٹ ہو گی اور یہ مکمل طور پر شیشوں سے ڈھکی ہو گی۔انجینئروں کے نزدیک یہ نمونہ مین ہیٹن میں عمارتوں کی محدود بلندی اور اس حوالے سے عائد پابندیوں کا مسئلہ حل کرنے کے لیے استعمال میں آ سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :