ایبٹ آباد میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کا ہیلی کاپٹر اتارنے کے لئے پاکستان انڈر 13کرکٹ ٹرائل رکوا کر بچوں کو گراونڈ سے باہر نکال دیا گیا

اتوار 26 مارچ 2017 15:20

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2017ء) ایبٹ آباد میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کا ہیلی کاپٹر اتارنے کے لئے پاکستان انڈر 13کرکٹ ٹرائل رکوا کر بچوں کو گراونڈ سے باہر نکال دیا گیا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق ایبٹ آباد کرکٹ گراونڈ میں پی سی بی اندڑ 13 کرکٹ ٹرائل جاری تھے کہ ضلعی انتظامیہ نے پولیس کی بھاری نفری کی مدد سے گراونڈ میں پہنچ کر کھیل رکوا دیا اورتمام کھلاڑیوں کو گراونڈ سے باہر نکال دیا۔

ایبٹ آباد انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا مشتاق غنی کی والدہ کے جنازے میں شرکت کے لئے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک اور چیرمین تحریک انصاف عمران خان نے آنا ہے۔واضح رہے کہ ہیلی کاپٹرز کی لینڈنگ کے لئے گراونڈ کی پچ کو مختص کیا گیا ۔