دنیا نے تسلیم کیا کہ 2017ء کا پاکستان مستحکم‘ پر امن اور خوشحال ملک ہے،صوبائی وزیر کو آپریٹو

اتوار 26 مارچ 2017 15:20

لاہور۔26 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2017ء) صوبائی وزیر کو آپریٹو ملک محمد اقبال چنڑ نے کہا ہے کہ پاکستان نے تیزی سے ترقی یافتہ ممالک کی صف میں اپنا مقام بنانا شروع کر دیا ہے جس پر دنیا حیران ہو گئی ہے، ہمارے ارد گرد کے ممالک بھی اس کی تیز رفتار ترقی سے خائف ہونا شروع ہو گئے ہیں،دنیا نے تسلیم کر لیا ہے کہ 2017ء کا پاکستان مضبوط ،مستحکم، پر امن اور روشن ملک ہے،عوامی خدمت کے مشن کو عوامی منتخب بلدیاتی نمائندوں کے ذریعے تیزی سے پروان چڑھایا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم محمد نوز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی قیادت میںپاکستان تیزی سے ترقی کی طرف گامزن ہے۔انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر اعتراف کیا جا رہا ہے کہ پاکستان میں امن و امان بحا ل ہوا ہے اور اور معاشی صورت حال میں بہتری آئی ہے،مسلم لیگ (ن)نے ہر قدم اور ہر موڑ پر ثابت کیاہے کہ وہ ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے۔انہوں نے کہا کہ اقتصادی اعشاریئے بتا رہے ہیں کہ2017ء میں ہماری معیشت کا گروتھ ریٹ بڑھے گا،ویژن2025ء ہمارے لئے روڈ میپ ہے جس کی رو سے آئندہ دس سالوں میںپاکستان دنیا کی دس بڑی معیشتوں میں اہم مقام حاصل کرے گا۔

متعلقہ عنوان :