پاکستان بہت جلد ایشین ٹائیگر بن جائے گا، رانا محمد ارشد
اتوار 26 مارچ 2017 15:20
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ن لیگ کی حکومت جب2013ء میں اقتدار میں آئی تھی تو توانائی کا بحران عروج پر تھا۔
تاہم آج بہت بہتر صورتحال ہے۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان شعبدہ بازی کررہے ہیں انہیں سیاست کے بنیادی تقاضوں کا علم نہیں ہے ،وہ روز نیا کرتب دکھاتے ہیں اور عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں ،۔ رانا محمد ارشد نے کہا کہ ملک بھر کے عوام عمران خان کے ارادے جانتے ہیں اس لئے وہ عمران خان کا ساتھ نہیںدیتے ۔انہوں نے کہاکہ عمران خان کی سیاست آشکار ہوچکی ہے ان کی سیاست ختم ہونے والی ہے ،وہ ملک کے مفاد میں کوئی قدم نہیں اٹھاتے ،عمران خان نے ہمیشہ ملک کو نقصان پہنچایا ہے اور جمہوریت کے خلاف تحریک چلائی ہے ،عمران خان ناکام سیاستدان ہیں ۔ انہوں کہا ہے کہ اس بار جس انداز میں یوم پاکستان منایا گیا اس نے تاریخ رقم کر دی ہے ۔ پاکستان کو خوشحال اور مستحکم بنانے کیلئے کوششوں کوبھرپور انداز میں جاری رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ وطن عزیز کو ایک عظیم فلاحی ریاست بنانا ہی ہماری منزل ہے جس کے لئے وزیراعظم محمدنوازشریف کی پرعزم قیادت میں پاکستان ترقی وخوشحالی کی جانب تیزرفتاری سے گامزن ہے۔ انہوںنے کہا کہ 23مارچ 1940ء کوحصول پاکستان کے لئے نشان منزل کا تعین ہوا جس کے بعد منظم جدوجہد کے ذریعے سات سال کے مختصر عرصہ میں آزادی نصیب ہوئی۔انہوں نے کہا کہ وطن عزیز کو ترقی یافتہ بنانے کے لئے دن رات محنت کرنا ہوگی تاکہ قیام پاکستان کے حقیقی مقاصد حاصل ہوسکیں۔انہوں نے کہا کہ یوم پاکستان کا بھی تقاضا ہے کہ ہم سب متحد ہو کر وطن عزیز کی ترقی اور خوشحالی میں اپنا بھرپور کردارادا اوردہشتگردی سمیت دیگر مسائل سے نجات حاصل کرنے کے لئے قومی یکجہتی کامظاہرہ کریں۔انہوںنے قیام پاکستان میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وطن عزیز کی بقاء اورسلامتی کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکا عزیز بھٹی شہید ہسپتال کی چھت گرنے کے معاملہ پرسخت ایکشن،ایم ایس برطرف، تین افسرمعطل
-
نیپرا نے کے الیکٹرک کے 7 سالہ سرمایہ کاری کے روڈ میپ پر فیصلہ دے دیا
-
چیئرمین سینیٹ نے ایوان بالا کے 337 ویں اجلاس کے لئے پینل آف پریذائیڈنگ آفیسرز کے ناموں کا اعلان کر دیا
-
چیف جسٹس کوکراچی کے لذیذ کھانوں اورکچوریوں کی یاد آ گئی
-
سپریم کورٹ کا نسلہ ٹاور کی زمین فروخت کرکے الاٹیز کو معاوضہ ادا کرنے کا حکم
-
قومی شاہراہ پر منی ٹرک اور مسافر وین میں تصادم ،دوخواتین سمیت چھ افراد زخمی
-
نئے تعینات ایم ایس حضرات کو ہسپتالوں میں پیشنٹ کیئر مینجمنٹ کو بہتر بنانے کا ٹاسک سونپ دیا گیا
-
فتنہ پارٹی حسب روایت بشریٰ بی بی کی صحت سے متعلق پروپیگنڈہ کر رہی ہے ‘ عظمیٰ بخاری
-
بزنس ایڈوائزری کمیٹی اہم فورم ہے سب کو ساتھ لے کر چلیں گے، چیئرمین سینیٹ
-
افغانستان سے پاکستان میں دراندازی کرنیوالے افغان دہشتگرد کے ہوشروبا انکشافات
-
موسم بہار کی شجر کاری مہم،سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ ہائوس کے سبزہ زار میں میگنولیا گرینڈی فلورا کا پودا لگایا
-
فتنہ پارٹی بشری بی بی کی صحت سے متعلق پراپیگنڈہ کر رہی ہے ، عظمی بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.