محکمہ تعلیم سکولز نے پہلی سے دسویں جماعت تکپانچ سے نو سال کی عمر کے ایک کروڑ 22لاکھ40ہزاربچوں کی 100فیصدانرولمنٹ کے حصول کا ہدف مقرر کردیا ،انرولمنٹ کمپئین کا افتتاح وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کرینگے ، عوامی نمائندے ،ْ ڈپٹی کمشنرز اور سی ای اوز (ڈی ای ای) اپنے اضلاع میں اس مہم کا افتتاح کریںگے

اتوار 26 مارچ 2017 15:20

لاہور۔26 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2017ء) محکمہ تعلیم سکولز نے پہلی سے دسویں جماعت تکپانچ سے نو سال کی عمر کے ایک کروڑ 22لاکھ40ہزار 151بچوں کی 100فیصدانرولمنٹ کے حصول کا ہدف مقرر کردیا جس میں امسال 31اکتوبرتک پنجاب کے تمام سی ای اوز ایجوکیشن کو انرولمنٹ کے 95فیصد ہدف کے حصول کی ہدایت دی گئی ہے جبکہ صوبہ بھر کی36چیف ایگزیکٹو آفیسرز ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیزکو سکولوںمیں انرولمنٹ کے علیحدہ علیحدہ ہدف بھی دیدیا گیا ہے ،انرولمنٹ کمپئین کا افتتاح اپریل کے پہلے ہفتے میں وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کرینگے جبکہ عوامی نمائندے ،ْ ڈپٹی کمشنرز اور سی ای اوز (ڈی ای ای) اپنے متعلقہ اضلاع میں اس مہم کا افتتاح کریں گے۔

سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی طرف سے جار ی کردہ اعدادوشمار کے مطابق اٹک 239,165‘ بہاولنگر 437,453‘ بہاولپور333,517‘ بھکر 227,523‘ چکوال 193,281‘ چنیوٹ 188,052‘ ڈی جی خان 335,657‘فیصل آباد 862,253‘ گوجرانوالہ 422,237‘ گجرات 347,160‘ حافظ آباد 156,953‘ جہلم 166,100‘ جھنگ 354,610‘ قصور 426,711‘ خانیوال 439,532‘خوشاب162,558‘ لاہور 661,154‘ لیہ 282,460‘ لودھراں 179,150‘ منڈی بہاولدین 222,916‘ میانوالی 221,261‘ملتان 398,515‘ مظفر گڑھ 402,208‘ ننکانہ صاحب 188,871‘ نارووال 254,847‘ اوکاڑہ 422,278‘ پاک پتن 242,441‘ رحیم یار خان 588,160‘ راجن پور 193,830‘ راولپنڈی 389,394‘ ساہیوال 359,320‘ سرگودھا 474,134‘ شیخوپوہ 329,130‘ سیالکوٹ 420,611‘ ٹوبہ ٹیک سنگھ 349,224 اور وہاڑی کے سکولوں میں 367,425 بچوں کی انرولمنٹ کاہدف مقرر کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں رابطہ کرنے پر سیکرٹری سکولز ایجوکیشن پنجاب عبدالجبار شاہین نے ’’اے پی پی‘‘ کو بتایا کہ تمام تعلیمی ادارے انٹرولمنٹ مہم کے تحت بینرز آویزاں کریں گے جس میں داخلوں کا شیڈول دیا جائے گا، مہم کا پہلا مرحلہ 30مارچ سے 31مئی تک جاری رہے گا دوسرا مرحلہ 14اگست سے شروع ہو گا اور امسال 31اکتوبر تک سکولوں میں95فیصدانرولمنٹ کا ہدف حاصل کرلیا جائیگا۔

انہوں نے بتایا کہ چیف ایگزیکٹو آفیسرز ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز ہر سکول کے ملحقہ علاقوں کا تعین کر کے گھرگھر جا کر ایک دن سے لے کر 16سال کی عمر کے بچوں کا سروے کرنے کے پابند ہونگے جس کے لئے فارم (اینکس بی) دستیاب ہوگا جبکہ31مئی تک ان علاقوں میں جز وقتی کوچز /ٹیچرز کا اہتمام بھی کیا جائے گا،نیز ڈویژنل ڈائریکٹرز(ایس ای /ای ای ) گھر گھر جاری انرولمنٹ اینڈ ریٹینشن مہم کو مانیٹر کریںگے اور تمام اضلاع پہلے مرحلہ کی مفصل رپورٹ ڈویژنل ڈائریکٹرز اور ڈی پی آئی کالجز پنجاب کوامسال 15جون تک ارسال کریں گے۔

سیکرٹری سکولز ایجوکیشن نے بتایا کہ سروے اور انرولمنٹ کے اہداف کا سی ای او( ڈی ای ای) ،ْ ڈی ای اوز اور دیگر افسران اجلاسوں کے دوران جائرہ لیں گے جس میں جزو وقتی کوچز کی ضرورت کے مطابق ہائرنگ ،ْ کچی سے 12ویں کلاس تک طلباء کی آئی ٹی کے ذریعے انرولمنٹ ،ْ نصابی کتب و ٹیچر گائیڈز کی مفت فراہمی ،ْ این ایس بی اور ایف ٹی ایف کا استعمال ،ْ ٹیبلٹ کی خریداری اور اس کا سامان ،ْ 100طلباء کے ٹائیلٹ بلاک ،ْ ضرورت کے مطابق تحفظ کی فراہمی ،ْ لڑکیوں کے وظائف ،ْ مالی اعانت اور سیکورٹی اقدامات سمیت سکولوں میں کمپیوٹر و سائنس لیبارٹریوں کو فعال بنانا شامل ہے۔