سٹی تھانہ مظفرآباد کا ذی جوئے ، چوروں اور مشکوک افراد کے خلاف کریک ڈائون، ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج

اتوار 26 مارچ 2017 15:00

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2017ء) سٹی تھانہ مظفرآباد کا ذی جوئے ، چوروں اور مشکوک افراد کے خلاف کریک ڈائون، ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کرتے ہوئے حولات بند کر دئیے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او رسٹی تھانہ مظفرآباد راشد حبیب نے بینک روڈ پر چھاپہ مار کر ذی جوئے کا کاروبار کرنے والے دوکاندار فاروق کیانی ذی جوئے میں استعمال ہونے والے کارڈوں سمیت گرفتار کر کے دوکان سیل کر دی جبکہ نٹرول اور جلال آباد میں چوری کرنے والے دو ملزمان محمد وقاص اور احسن سراج جو مانکپیاں کے رہنے والے ہیں کو بھی دھر لیا ایک اور کارروائی کے دوران سی ایم ایچ مظفرآباد میں مریضوں کے موبائل فون چوری میں ملوث ملزم محمد رجب ولد بشیر اپرچھتر، بینک روڈ پر جیب تراشی میں ملوث ملزم محمد آفتاب ولد رشید ساکنہ چکار اور میراں تنولیاں میںکرایہ پر رہائش پذیر کوہستان سے تعلق رکھنے والے 03مشکوک افراد کو مالک مکان سمیت سرکاری مہمان بنا لیا ۔

شہریوں نے سٹی تھانہ کے ایس ایچ او پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ان کی شاندار کارکردگی کو سراہا او ر امید کی ہے کہ ان کے آنے سے جرائم میں ملوث افراد کے خلاف جس طرح کارروائیاں ہو رہی ہیں اس سے شہر کے شہری سکھ کا سانس لیں گے ۔

متعلقہ عنوان :