اسلامی تعاون تنظیم کے آزاد مستقل انسانی حقوق کمیشن کا اعلی سطح کا وفد( آج) سے پاکستان اور آزاد جموں کشمیر کا دورہ کریگا

اتوار 26 مارچ 2017 15:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2017ء) اسلامی تعاون تنظیم کے آزاد مستقل انسانی حقوق کمیشن کا اعلی سطح کا ایک وفد آج پیر سے بدھ تک پاکستان اور آزاد جموں کشمیر کا دورہ کرے گا۔دفتر خارجہ کے مطابق آٹھ رکنی وفد کی قیادت کمیشن کے چیئرپرسن مڈ ایس کاگواکریں گے۔

(جاری ہے)

وفد وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور اور وزیر امور کشمیر سے ملاقاتیں کرے گا۔۔وفد آزادکشمیر اور مہاجرین کے کیمپوں کا دورہ کرے گا تا کہ جموں وکشمیر کے تنازعہ کے بارے میں مزید آگاہی حاصل کرسکے۔اسلامی تعاون تنظیم کے انسانی حقوق کے کمیشن نے بھارتی حکام میں انسانی حقوق کی صورتحال تک رسائی کی درخواست کی ہے لیکن بھارت نے کوئی جواب نہیں دیا۔

متعلقہ عنوان :