یورپی یونین کے ساتھ مذاکرات کے موضوع پر ریفرنڈم کرویا جا سکتا ہے،طیب اردگان

اتوار 26 مارچ 2017 15:00

انقرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 مارچ2017ء) ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے کہا ہے کہ یہ بات عوام کی رائے پر چھوڑی جا سکتی ہے کہ آیا یورپی یونین کے ساتھ مذاکرات جاری رکھے جائیں یا نہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق انطالیہ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر اردگان نے کہا کہ یورپی یونین کے بارے میں برطانیہ کو مثال بنا یا جاسکتا ہے۔

یورپی یونین کے مذاکرات کے بارے میں بھی ایک ریفرینڈم کروایا جا سکتا ہے اور ملت جو فیصلہ کرے گی ہم اس کی پابندی کریں گے۔علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK کے سوٹزر لینڈ میں کئے گئے اور ان کی ذات کو ہدف بنانے والے احتجاجی مظاہرے کے بارے میں بات کرتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا کہ اس وقت ہم سوٹزر لینڈ کی پارلیمنٹ پر نگاہ ڈالیں تو یہ انتہائی درجے کی دہشت گرد تنظیموں کی پارلیمنٹ ہے ۔

(جاری ہے)

ذرا توجہ سے دیکھیں وہاں میری تصویر رکھتے ہیں اور قریب کھڑے ہو کر میری کنپٹی پر اسلحہ رکھتے ہیں ۔ یہ کیسی منطق اور کیسا نقطہ نظر ہے۔ موضوع بحث ملک سوٹزر لینڈ ہے لیکن اس سے مشابہہ متعدد مثالیں موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ اب ان کی'برگزٹ ' سے مشابہہ کام ہم کر سکتے ہیں یعنی یورپی یونین کی رکنیت کے لئے جاری مذاکرات کے بارے میں ریفرنڈم کروا سکتے ہیں اور اس ریفرنڈم میں ملت جو فیصلہ کرے گی ہم اس فیصلے کو قبول کریں گے۔

متعلقہ عنوان :