امریکہ اور برطانیہجانے والی پروازوں میں برقی آلات لانے پر پابندی کا اطلاق شروع
اتوار 26 مارچ 2017 15:00
(جاری ہے)
امریکہ نے آٹھ مسلمان ملکوں کے مسافروں پر الیکٹرانکس امریکہ لانے پر پابندی عائد کی ہے جبکہ برطانیہ نے چھ مسلمان ملکوں کیمسافروں پر دوران پرواز برقی آلات اپنے ساتھ رکھنے پر پابندی عائد کی ہے۔
برطانیہ نے جن چھ ممالک سے آنے والے مسافروں پر برقی آلات لانے کی پابندی عائد کی ان میں مصر، ترکی، اردن، سعودی عرب، تیونس اور لبنان شامل ہیں۔امریکہ نے جن نو فضائی کمپنیوں پر پابندی عائد کی ہے ان میں اردن کی فضائی کمپنی، رائل جارڈینین' مصر کی فضائی کمپنی ایجپٹ ایئر، ترکی کی فضائی کمپنی، ٹرکش ایئرلائن، سعودی عریبین ایئر لائن، کویت ایئر لائن، مراکش کی فضائی کمپنی، رائل ایئر ماروکو، قطر ایئر لائن، متحدہ عرب امارات کی الامارات، اور اتحاد ایئر لائن شامل ہیں۔جن ہوائی اڈوں سے امریکہ جانے والی پروازوں پر یہ پابندی عائد کی گئی ہے ان میں اردن کے دارالحکومت اومان کا کوئین عالیہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ، مصر کا قاہرہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ، ترکی کا اتاترک ایئرپورٹ استنبول، سعودی عرب میں جدہ کا کنگ عبداللہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ، ریاض کا کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ، کویت انٹرنیشنل ایئر پورٹ، مراکش کا محمد پنجم انٹرنیشنل ایئرپورٹ، قطر کا حماد انٹرنیشنل دوحا، دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور ابوظہبی کا انٹرنیشنل ایئرپورٹ شامل ہیں۔برطانیہ کی پابندی کے مطابق مسافر ایسا کوئی برقی آلہ جس کی لمبائی چھ اعشاریہ تین انچ اور چوڑائی تین اعشاریہ سات انچ سے زیادہ ہو اپنے ساتھ رکھنے کا مجاز نہیں ہے۔ عام طور پر سمارٹ فونز کی لمبائی اور چوڑائی مقررہ کردہ حد سے کم ہوتی ہے۔ترکی کے صدر رجب طیب اردوگان نے امریکہ اور برطانیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ جلد سے جلد اس پابندی کو ختم کریں۔امریکہ کی ہوم لینڈ سیکورٹی نے برقی آلات پر پابندی کی وجہ جہازوں میں ہونے والیدھماکے بتایا تھا۔ ہوم لینڈ سکیورٹی نے اکتوبر2015 میں مصری فضائی حدود میں تباہ ہونے والے روسی طیارے کی مثال دی جو ایک سافٹ ڈرنک کے ڈبے میں چھپائیگئے بم سے تباہ ہوگیا تھا۔ اس حادثے میں 224 لوگ ہلاک ہوگئے تھے۔گذشتہ برس صومالیہ میں ایک طیارے کو اس وقت ہنگامی لینڈنگ کرنی پڑی جبکہ ایک لیپ ٹاپ پھٹ گیا تھا جس میں باردوی سامان چھپایا گیا تھا۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
بھارت ، ڈاکٹر نے اپنی ماں، بیوی اور دوبچوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی
-
امریکی صدرنے چین ، جاپان، روس اوربھارت کو زینو فوبیا کا شکار قرار دے دیا
-
امریکا میں فریج سے 4 نومولود بچوں کی لاشیں ملنے کا کیس معمہ بن گیا
-
قطرامریکی دبا ئوپرحماس قیادت کو ملک سے بے دخل کرنے پرتیار
-
اسرائیل اور حماس میں غزہ جنگ بندی پر معاہدہ ہونے کا امکان
-
جرمنی میں مسلمان طلبہ کے زیراثر بڑی تعداد میں عیسائی بچے اسلام قبول کرنے لگے
-
سعودی عرب میں پچھلے سال انٹرنیٹ کے استعمال کا تناسب 99 فی صد تک پہنچ گیا
-
کینیڈا نے ہردیپ سنگھ کے قتل کے الزام میں تین بھارتی شہری گرفتارکرلیے،فرد جرم عائد
-
شمالی غزہ مکمل قحط کا شکار ہو چکا ہے، اقوام متحدہ
-
نیویارک میں ہوٹلز کے کرایے آسمان سے باتیں کرنے لگے
-
اسرائیل نے رفح سے لوگوں کو نکالنے کا منصوبہ امریکہ اورامدادی تنظیموں کو بتا دیا
-
بھارت،ڈاکٹر نے اپنی ماں، بیوی اور دوبچوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.