برطانیہ میں گاڑی سے لوگوں کو کچلنے کا ایک اور واقعہ ،4 زخمی،ڈرائیورگرفتار

اتوار 26 مارچ 2017 15:00

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 مارچ2017ء) برطانیہ میں گاڑی سے لوگوں کو کچلنے کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا، اسلنگٹن میں ڈرائیور نے کار راہگیروں پرچڑھا دی، حادثے میں4 افرادزخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

برطانوی میڈیا کے مطابق اسلنگٹن میں ڈرائیور نے کار راہگیروں پرچڑھا دی، حادثے میں4 افرادزخمی ہوگئے۔۔پولیس نے کارڈرائیورکو گرفتارکرلیا گیا ہے جبکہ کارمیں سواردیگرافراد فرارہوگئے جن کی تلاش جاری ہے۔پولیس کی بھاری نفری اورامدادی ٹیمیں حادثے کی جگہ پہنچ گئیں، پولیس کاکہناہے کہ واقعے میں دہشتگردی کا پہلونظر نہیں آتا۔

متعلقہ عنوان :