جھنگ میں شوہرنے نئی نویلی دلہن کوگلا دبا کرقتل کردیا

ملزم شفیق فرارہونے میں کامیاب ہوگیا جس کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں، پولیس

اتوار 26 مارچ 2017 14:50

جھنگ میں شوہرنے نئی نویلی دلہن کوگلا دبا کرقتل کردیا
جھنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 مارچ2017ء) جھنگ میں منڈو دیرو میں شوہر نے نئی نویلی دلہن کو گلا دبا کر قتل کر دیا اور فرار ہو گیا۔ جھنگ کے علاقے منڈو دیرومیں شفیق نامی شخص نے اپنی 17 سالہ بیوی قراة العین کو گلا دبا کر قتل کردیا اور موقع سے فرار ہو گیا۔

(جاری ہے)

پولیس حکام نے لڑکی کی لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹمارٹم کے لیے ڈی ایچ کیواسپتال منتقل کر دیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ شفیق نے قراة العین سے چند روز قبل پسند کی شادی کی تھی، شوہرنے بیوی کو تشدد کا نشانہ بنایا اور گلا دبا کر قتل کردیا تاہم تنازع کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی ہے۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے اس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :