مقابلہ ترقی کا ہی ہوناچاہیے اور ہم مقابلہ کریں گے،شرجیل میمن

چودھری نثارصرف اپوزیشن پرگرجنابرسناجانتے ہیں،انکی ایماپرپاکستان نہیں چلے گا،دہشتگردی کابڑاواقعہ ہوتو وہ رضائی اوڑھ کرجاتے ہیں،وزیرداخلہ سمجھتے ہیں کہ ملک انکی جاگیرہے جو وہ چاہے کرسکتے ہیں، یہ چودھری نثارکی بھول ہے، نوازشریف صرف ایک شہرکے وزیراعظم بن کررہ گئے ہیں، میاں صاحب سندھ میں صرف لولی پاپ دینے آتے ہیں،پاکستان میں قلمدان لینے نہیں کیسزکا سامنا کرنے آیا ہوں، مقابلہ ترقی کا ہی ہوناچاہیے اور ہم مقابلہ کریں گے پیپلزپارٹی کے رہنما شرجیل میمن کی کراچی میں میڈیا سے گفتگو

اتوار 26 مارچ 2017 14:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 مارچ2017ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما شرجیل میمن نے کہا ہے کہ چودھری نثارصرف اپوزیشن پرگرجنابرسناجانتے ہیں،چودھری نثار کی ایماپرپاکستان نہیں چلے گا،دہشتگردی کابڑاواقعہ ہوتوتوچودھری نثاررضائی اوڑھ کرجاتے ہیں،چودھری نثارسمجھتے ہیں کہ ملک انکی جاگیرہے،جو وہ چاہتے ہیں کرسکتے ہیں، یہ چودھری نثارکی بھول ہے، نوازشریف صرف ایک شہرکے وزیراعظم بن کررہ گئے ہیں، میاں صاحب سندھ میں صرف لولی پاپ دینے آتے ہیں،پاکستان میں قلمدان لینے نہیں کیسزکا سامنا کرنے آیا ہوں، مقابلہ ترقی کا ہی ہوناچاہیے اور ہم مقابلہ کریں گے۔

اتوار کو کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ چودھری نثارغیرضروری معاملات پرزیادہ پھرتی دکھاتے ہیں،چودھری نثارصرف اپوزیشن پرگرجنابرسناجانتے ہیں،چودھری نثار کی ایماپرپاکستان نہیں چلے گا، چودھری نثاربھڑکیں نہ ماریں ،کام کرکے دکھائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کابڑاواقعہ ہوتوتوچودھری نثاررضائی اوڑھ کرسوجاتے ہیں، جوکام چودھری نثارکے کرنے کے نہیں ہوتے وہی کرتے ہیں، وزیراعظم اورانکے خاندان کا نام چودھری نثارنے ای سی ایل میں کیوں نہیں ڈالا ، چودھری نثارسمجھتے ہیں کہ ملک انکی جاگیرہے،جو وہ چاہتے ہیں کرسکتے ہیں، یہ چودھری نثارکی بھول ہے،اس طرح ہم چلنے نہیں دیں گے۔

شرجیل میمن نے کہا کہ چودھری نثارایمانداری سے کام کریں، کوئٹہ کمیشن کی رپورٹ پرچودھری نثارکو اخلاقی طورپرمستعفی ہونا چاہیے تھا۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف صرف ایک شہرکے وزیراعظم بن کررہ گئے ہیں، میاں صاحب سندھ میں صرف لولی پاپ دینے آتے ہیں۔شرجیل میمن نے کہا کہ پاکستان میں قلمدان لینے نہیں کیسزکا سامنا کرنے آیا ہوں، عدالتوں پر اعتماد ہے کیسز کاسامناکریں گے،مقدمات پرحکم امتناع نہیں لیا، مقابلہ ترقی کا ہی ہوناچاہیے اور ہم مقابلہ کریں گے۔(خ م)