پرویز خٹک کا ہیلی کاپٹر اتارنے کیلئے پی سی بی انڈر 13 ٹرائل رکوا دیئے گئے

اتوار 26 مارچ 2017 14:50

پرویز خٹک کا ہیلی کاپٹر اتارنے کیلئے پی سی بی انڈر 13 ٹرائل رکوا دیئے ..
ایبٹ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 مارچ2017ء) ضلعی انتظامیہ نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کا ہیلی کاپٹر اتارنے کے لئے پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری انڈر 13 ٹرائل رکوا کر بچوں کو گراؤنڈ سے باہر نکال دیا۔ ایبٹ آباد کرکٹ گراؤنڈ میں پی سی بی اندڑ 13 کرکٹ ٹرائل جاری تھے کہ ضلعی انتظامیہ نے پولیس کی بھاری نفری کی مدد سے گراؤنڈ میں پہنچ کر کھیل رکوا کر بچوں کو گراؤنڈ سے باہر نکال دیا۔

(جاری ہے)

ایبٹ آباد انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا مشتاق غنی کی والدہ کے جنازے میں شرکت کے لئے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے آنا ہے اور ان کے ہیلی کاپٹرز کی لینڈنگ کے لئے گراؤنڈ کی پچ کو مختص کیا گیا ۔ اس لئے کھیل رکوا کر بچوں کو گراؤنڈ سے نکالا گیا۔ دوسری جانب بچوں کے ساتھ آئے۔ اٴْن کے والدین کا کہنا تھا کہ بچوں کے مستقبل کے ساتھ اس طرح سے کھیلنے کا کسی کو کوئی حق نہیں پہنچتا اور ضلعی انتظامیہ کو ہیلی پیڈ کسی دوسری جگہ پر بنانا چاہیے تھا کیونکہ اس طرح سے نا صرف کرکٹ کو نقصان ہو گا بلکہ بچوں کا مورال بھی کم ہو گا۔