18 کاالیکشن جے یوآئی ف سے مل کرلڑیں گے، وسیم اختر

پیپلزپارٹی کااصل چہرہ عوا م کے سامنے لائیں گے، ہمیں کام سے روک کراگلاالیکشن جیتنا پی پی کی خام خیالی ہے،وسائل کم اورمسائل بہت زیادہ ہیں،میئر کراچی وسیم اختر کی میڈیا سے گفتگو

اتوار 26 مارچ 2017 14:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 مارچ2017ء) میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ 2018 کاالیکشن جے یوآئی ف سے مل کرلڑیں گے،پیپلزپارٹی کااصل چہرہ عوا م کے سامنے لائیں گے، ہمیں کام سے روک کراگلاالیکشن جیتنا پی پی کی خام خیالی ہے،وسائل کم اورمسائل بہت زیادہ ہیں۔

(جاری ہے)

اتوار کو کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میئرکراچی وسیم اخترنے کہا کہ مسائل حل کرنے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں،وسائل کم اورمسائل بہت زیادہ ہیں،جتنے پیسے ہوں گے اتناہی کام ہوگا، لوگوں کو پانی بجلی نہیں مل رہی۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کااصل چہرہ عوا م کے سامنے لائیں گے، ہمیں کام سے روک کراگلاالیکشن جیتنا پی پی کی خام خیالی ہے، جے یوآئی(ف) سے اتحادنیانہیں پرانا ہے، 2018 کاالیکشن جے یوآئی ف سے مل کرلڑیں گے۔…(خ م)

متعلقہ عنوان :